Home / Uncategorized / جوتے عطیہ کرنے پر فٹبالر لیونل میس کی شامت آگئی،مصری قوم میں غم و غصے کی لہر
جوتے عطیہ کرنے پر فٹبالر لیونل میس کی شامت آگئی،مصری قوم میں غم و غصے کی لہر

جوتے عطیہ کرنے پر فٹبالر لیونل میس کی شامت آگئی،مصری قوم میں غم و غصے کی لہر

قاہرہ (ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی جانب سے نجی ٹی وی کے شو میں چیریٹی کی مدمیں جوتا عطیہ کیے جانے پر مصر میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

لیونل میسی نے مصر کے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوتے چینل کو عطیہ کرتے ہیں تاکہ وہ اس کی نیلامی کر کے اسے چیریٹی یا خیراتی کاموں کیلئے استعمال کرسکیں۔ اس موقع پر انٹرویو کرنے والی میزبان نے میس کا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جوتے عطیہ کرنے یا جوتے دینے کو بڑی تضحیک تصور کیا جاتا ہے ۔ بارسلونا کے سٹار کی جانب سے جوتے عطیہ کیے جانے پر عوام اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور میسی کی ذاتیات پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top