Home / Uncategorized / جوش خطابت میں پرویز اشرف نے بلاول کو صاحبہ کہہ دیا
جوش خطابت میں پرویز اشرف نے بلاول کو صاحبہ کہہ دیا

جوش خطابت میں پرویز اشرف نے بلاول کو صاحبہ کہہ دیا

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پی پی کے رہنما پرویز اشرف نے جوش خطابت میں پارٹی چیئرمین کو بلاول بھٹو صاحبہ کہہ دیا جس پر کارکنان کی بھی ہنسی نکل گئی۔ کارکنوں سے خطاب میں راجہ پرویز اشرف کی زبان پھسل گئی۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہہم بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گلی گلی پہنچائیں گے، اربوں روپے لوٹنے والے حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔ پاکستان کو فروخت کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے اور اسکی فروخت ٹکڑوں میں کی جارہی ہے۔ پی آئی اے، سٹیل مل کے بعد اب ایجوکیشن سیکٹر کو پرائیویٹ کرکے اپنے چہیتوں کو نواز جائیگا۔پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نوازشریف کی حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہے۔ چار مرتبہ قوم سے خطاب کرنے کے باوجود بھی وہ قوم کو مطمئن نہیں کرسکے۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top