Home / Uncategorized / جوہرٹا ؤن سے جعلی عائشہ ممتازاورصحافیوں کی ٹیم گرفتار
جوہرٹا ؤن سے جعلی عائشہ ممتازاورصحافیوں کی ٹیم گرفتار

جوہرٹا ؤن سے جعلی عائشہ ممتازاورصحافیوں کی ٹیم گرفتار

لاہور(وقائع نگار)جوہرٹا ؤن سے جعلی عائشہ ممتاز جعلی صحافیوں سمیت پکڑی گئی۔ دوکانداروں نے جعلی ٹیم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ٹیم سے درجنوں پریس کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن سے جعلی عائشہ ممتاز جعلی صحافیوں سمیت پکڑی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں دوکانداروں نے جعلی ٹیم کو پکڑلیا۔دکانداروں کے مطابق جعلی فوڈانسپکٹر اور مبینہ طور پر جعلی صحافی بلیک میل کررہے تھے۔دوکانداروں نے جعلی ٹیم پولیس کے حوالے کردی ۔پولیس کے مطابق نجمہ ضمیر نامی خاتون اپنے آپ کو فوڈاتھارٹی کا افسر ظاہر کررہی تھی۔ خاتون اور ساتھیوں سے درجنوں پریس کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ خاتون کے ہمراہ خلیل احمد بٹ، مزمل حسین شاہ، عرفان محمود بھی تھے جو خود کو صحافی ظاہر کررہے تھے۔تھانہ جوہر ٹاؤن میں جعلی ٹیم کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور نوسربازی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top