Home / Uncategorized / جہاز میں عمران خان سے اچھی بات چیت ہوئی میڈیا کے سامنے نہیں لاﺅنگا: وزیرداخلہ چودھری نثار
جہاز میں عمران خان سے اچھی بات چیت ہوئی میڈیا کے سامنے نہیں لاﺅنگا: وزیرداخلہ چودھری نثار

جہاز میں عمران خان سے اچھی بات چیت ہوئی میڈیا کے سامنے نہیں لاﺅنگا: وزیرداخلہ چودھری نثار

13153353_1689923284595701_1204416589_n

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے صحافی کے مطالبہ پر عمران خان سے جہاز میں ہونے والی بات کی تفصیلات بتانے سے معذرت کر لی۔ بدھ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ویرداخلہ سے لندن جاتے ہوئے جہاز میں ان کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ جہاز میں ان سے اچھی بات چیت ہوئی اور اس کا نتیجہ بھی اچھا نکلا اور ان کے جلسے کی راہ ہموار ہوئی اور اس کا نتیجہ بھی اچھا نکلا اور ان کے جلسے کی راہ ہموار ہوئی، دھرنے کے بعد ان سے میرا یہ رابطہ ہوا ، اس ملاقات میں کچھ باتیں میں نے ان سے کیں اور کچھ انہوں نے مجھ سے کیں ان سے جو باتیں ہوئیں وہ میڈیا کے سامنے نہیں لاﺅںگا ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار سے کینیڈا کی ہائی کمشنر ہیتھر کروڈن نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات ، سکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ، آئی این جی اوز، منظم جرائم، غیر قانونی تارکین وطن پر بات چیت ہوئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top