Home / Uncategorized / جہانگیرترین کے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر گوشواروں میں فرق کیوں؟ سپریم کورٹ

جہانگیرترین کے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر گوشواروں میں فرق کیوں؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ جہانگیرترین کے الیکشن کمیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گوشواروں میں فرق کیوں ہے؟

خیال رہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن (ای سی پی) میں اثاثے اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہ کرنے سمیت بیرون ملک سے حاصل ہونے والے مبینہ فنڈز سے پارٹی چلانے کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top