Home / Uncategorized / جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں’صلح‘ ہو گئی ؟
جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں’صلح‘ ہو گئی ؟

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں’صلح‘ ہو گئی ؟

13082077_1685718095016220_1569470044_n (1)

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں ’صلح ‘ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کیلئے ایف نائن پار ک پہنچے تو اس موقع پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بھی ایک ساتھ ہاتھ ہلاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوئے اور دونوں رہنماﺅں نے ایک ساتھ میڈیا سے گفتگو کرکے آپسی رنجشوں کی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ 20سال بعد عمران خان کی تحریک منزل تک پہنچنے والی ہے اور پارٹی کے تمام رہنما متحدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں ،ہماری منزل ،پرچم اور نصب العین ایک ہے ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ تحریک انصاف اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ۔دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر آپس میں نجش کی خبروں کی تردید کی ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ دونوں سے میڈیامیں افواہ موجود تھی کہ دونوں رہنماﺅں میں اختلافات چل رہے ہیں جبکہ دونوں رہنماﺅں نے ایک ساتھ جلسہ گاہ پہنچ کر اور ایک ساتھ گفتگو کرکے تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top