Home / Uncategorized / جہانگیر ترین اور علیم خان گرمی برداشت نہ کرسکے ریلی کی قیادت چھوڑ دی ، جہاز کے ذریعے اسلام آباد جانے کا فیصلہ
جہانگیر ترین اور علیم خان گرمی برداشت نہ کرسکے ریلی کی قیادت چھوڑ دی ، جہاز کے ذریعے اسلام آباد جانے کا فیصلہ

جہانگیر ترین اور علیم خان گرمی برداشت نہ کرسکے ریلی کی قیادت چھوڑ دی ، جہاز کے ذریعے اسلام آباد جانے کا فیصلہ

13082081_1685654115022618_1571896073_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہا نگیر ترین اور علیم خان گرمی سے دلبرداشتہ ہو کر ریلی کی قیاد ت چھوڑ کر گھر آگئے  اور بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان اسلام آباد میں پارٹی کے یوم تاسیس کیلئے قافلے کی قیادت کر رہے تھے اور جونہی قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچا تو دونوں رہنما گرمی کے آگے بے بس دکھائی دیئے اور بالآخر ریلی کی قیادت چھوڑ کر واپس آگئے اور بعد میں بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے پر جہانگیر ترین اور علیم خان نے کارکنوں سے خطاب کیا جس کے بعد قیادت چودھری سرور کے حوالے کر کےدونوں گھر واپس چلے گئے ۔قیادت کو اپنے درمیان سے یوں جاتا ہوا دیکھ کر ریلی کے شرکاءمیں شدید مایوسی پھیل گئی اور کئی کارکنان نے بھی واپسی کی راہ لی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top