Home / Uncategorized / جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب،آرمی چیف نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا
جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب،آرمی چیف نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب،آرمی چیف نے ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کا نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب میں بہادری پر فوجیوں کو اعزازات سے نوازا ہے جبکہ تقریب میں شرت کیلئے شہداءکے لواحقین کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق فوجی جوانوں کو ملٹری اعزازات دینے کی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد کی گئی جس میں فوجی افسران ،شہداءاور غازیوں کے لواحقین نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔آر می چیف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری پر فوجیوں کو اعزازات سے نوازا ۔تقریب میں 35فوجی افسران کو ستارہ امتیاز اور 36افسران و جوانوں کو تمغہ بصالت دیا گیا جبکہ شہداءکے میڈیل اور اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے ۔آرمی چیف نے شہداءکے لواحقین کے ساتھ بات چیت بھی کی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top