Home / Uncategorized / حساس اداروں کی کارروائی : کراچی سے ”را“کا مبینہ ایجنٹ گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
حساس اداروں کی کارروائی : کراچی سے ”را“کا مبینہ ایجنٹ گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

حساس اداروں کی کارروائی : کراچی سے ”را“کا مبینہ ایجنٹ گرفتار ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

13162226_1690716161183080_1568425749_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے  کراچی کے رہائشی علاقے جمشید کوارٹرز سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لیا۔

92نیوز کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر سپیشل برانچ نے ”را“ کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 3 موبائل فونز ، اہم دستاویزات اور متعدد سمیں برآمد ہوئی ہیں تاہم گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار ایجنٹ کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی شہر بمبئی کا رہائشی ہے اور گزشتہ 5سال سے پاکستان میں مقیم ہے ۔ اس کے علاوہ گرفتار ایجنٹ کئی مرتبہ پاکستان سے بیرون ملک کا سفر بھی کر چکا ہے جبکہ کراچی میں مختلف مقامات پر کاروبار بھی کرتا رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top