Home / Uncategorized / حسین حقانی کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا بے نظیر کے ساتھ کام کیا میرے لئے یہ کافی ہے: سابق سفیر
حسین حقانی کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا بے نظیر کے ساتھ کام کیا میرے لئے یہ کافی ہے: سابق سفیر

حسین حقانی کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا گیا بے نظیر کے ساتھ کام کیا میرے لئے یہ کافی ہے: سابق سفیر

کراچی (ویب ڈیسک) فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ حسین حقانی کی کسی بھی رائے اور تبصرے سے پیپلز پارٹی متفق نہیں، حسین حقانی کے تبصرے ان کے ذاتی ہیں، انہیں پیپلز پارٹی سے جوڑنا غلط ہے۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق حسین حقانی کو متنازعہ بیانات کی وجہ سے نکالا گیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کی رائے‘ تبصروں کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا غلط ہے۔ حسین حقانی کی رائے‘ تبصرے ان کے ذاتی ہیں۔ ادھر حسین حقانی نے کہا ہے مشکل وقت میں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا ساتھ دیا، اس طرح دانشورانہ کام کو پارٹی سیاست میں مقید نہیں کیا جا سکتا، میں 1993ءمیں بے نظیر بھٹو کے ساتھ شامل ہوا، پاکستانی سیاست میں میرا وہ حصہ میرے لئے کافی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top