Home / Uncategorized / حضرت عمرؓ نے اضافی چادر سے متعلق سوال پر یہ نہیں کہاتھا کہ پہلے تم حساب دو،علیم خان
حضرت عمرؓ نے اضافی چادر سے متعلق سوال پر یہ نہیں کہاتھا کہ پہلے تم حساب دو،علیم خان

حضرت عمرؓ نے اضافی چادر سے متعلق سوال پر یہ نہیں کہاتھا کہ پہلے تم حساب دو،علیم خان

13115330_1688296858091677_833337330_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ پہلے حکمران جوابدہ ہیں اس کے بعد باقی عوام جوابدہ ہیں۔جہانگیر ترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ آپ کو اب تک کیوں یاد نہیں رہا کہ ہم نے قرضہ معاف کرایا یا ہماری آف شور کمپنیاں ہیں یا ہم نے کرپشن کی؟انہوں نے کہاآپ میری ویب سائٹ پر دیکھ لیتے تو آپ کو پتہ چل جاتا کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔

علیم نے کہاہم سے پوچھنے سے پہلے آپ اپنے گھر سے پوچھیں،ایک فون کال کر کےاپنے بھتیجوں سے پوچھیں ،ہماری بہن ،ہماری بیٹی مریم سے پوچھیں۔انہوں نے کہا شہباز شریف صاحب ہم جانتے ہی کہ یہ این اے 122کے زخم ہیں جو ابھی تک رس رہے ہیں ،ہم اس کیلئے مرہم پٹی بھجوانے کو تیار ہیں ۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ حکمران پہلے خود جواب دیں ہماری فکر نہ کریں،ہم جدہ نہیں بھاگے نہ لندن فرار ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ حضرت عمرؓ سے جب ایک شخص نے اضافی چادر سے متعلق سوال کیا تھا تو انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پہلے تو حساب دے۔اسی سے ثابت ہوتا ہے کہ سب سے پہلے حکمران جوابد ہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،ہم سب متحد ہیں۔

اس موقع پر جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ پوری قوم کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی آف شورکمپنیاں اور پیسے کے بیرون ملک جانے سمیت تمام کاروبار قانونی ہیں۔انہوں نے کہا گزشتہ پانچ سال میں میں نے اور بچوں نے 27کروڑ روپے ٹیکس دیاہے۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو جھوٹ بولنے پر ہرجانے کا نوٹس دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top