Home / Uncategorized / حقوق ِنسواں کی سرگرم پاکستانی کارکن تبسم عدنان کو کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نواز دیا گیا
حقوق ِنسواں کی سرگرم پاکستانی کارکن تبسم عدنان کو کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

حقوق ِنسواں کی سرگرم پاکستانی کارکن تبسم عدنان کو کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نواز دیا گیا

13081710_1687437641510932_2136130356_n

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)حقوق نسواں کے لئے سرگرم سوات کی خاتون کارکن تبسم عدنان کو لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے ۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق تبسم عدنان کو انسانی حقوق کی انفرادی درجہ بندی میں 25اپریل سے 28اپریل کے دوران منعقد ہونے والے انٹرنیشنل سول سوسائٹی ویک میں ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

نیلسن منڈیلا ایوارڈ ونر پاکستانی خاتون کارکن تبسم عدنان نے اپنا ایوارڈ پاکستان سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنے ملک میں ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے لڑی جانے والی لڑائی میں میری حمایت کی “۔انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستانی خاتون ہونے کے ناطے آج میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں“۔

Comments are closed.

Scroll To Top