Home / Uncategorized / حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے ایک افسر سمیت 7 فوجی جوان جاں بحق
حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے ایک افسر سمیت 7 فوجی جوان جاں بحق

حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے ایک افسر سمیت 7 فوجی جوان جاں بحق

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے ایک افسر سمیت 7 فوجی جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق یمن کے انصاراللہ سے وابستہ حوثی باغیوں نے یمنی سرحد کے قریب نجران کے علاقے میں حملہ کرکے سعودی عرب کے ایک افسر سمیت 7 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
روسی اخبار سپوتنک کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی فوجیوں میں جھڑپ اس وقت ہوئی جب باغیوں نے ہفتہ کے روز نجران کے علاقے سے سرحد عبور کرکے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

حوثی باغیوں سے ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں سعودی فوج کا ایک افسر اور 6 جوان جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف حوثی باغیوں کو جھڑپوں کے دوران ہونے والے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو بھی حوثی باغیوں سے جھڑپوں کے دوران سعودی عرب کے پانچ بارڈر گارڈ ز شہید ہوگئے تھے جبکہ یمن میں اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے بھی 2 سعودی پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top