Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (6)

Home / Uncategorized / حکومتی حج پالیسی مسترد، سپریم کورٹ نےنجی ٹور آپریٹر ز کا 50فیصد کوٹہ بحال کر دیا
حکومتی حج پالیسی مسترد، سپریم کورٹ نےنجی ٹور آپریٹر ز کا 50فیصد کوٹہ بحال کر دیا

حکومتی حج پالیسی مسترد، سپریم کورٹ نےنجی ٹور آپریٹر ز کا 50فیصد کوٹہ بحال کر دیا

13162271_1689101424677887_2147033701_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے حج پالیسی کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا ۔

ڈان نیوز کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں حج پالیسی کیس کی سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نجی حج ٹور آپریٹر ز کا 50فیصد کوٹہ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
عدالت نے حکومت کی جانب سے ٹور آپریٹر ز کاکوٹہ 40فیصد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئےکوٹے کو 50فیصد کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوٹہ کم کرنے سے پہلے حکومت کو چاہئے تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاتا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب کوٹہ ففٹی ففٹی تھا تو اسے مزید 10فیصد کیوں کم کیا گیا ، معاملہ اداروں کی ساخت کا ہے اس لئے بہتر ہوتا کہ حکومت بروقت کوٹے میں تبدیلی کرتی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top