Home / Uncategorized / حکومت عام معافی دے تو پولیس اہلکار رہا اور ہتھیار ڈال دینگے :سرغنہ چھوٹو گینگ
حکومت عام معافی دے تو پولیس اہلکار رہا اور ہتھیار ڈال دینگے :سرغنہ چھوٹو گینگ

حکومت عام معافی دے تو پولیس اہلکار رہا اور ہتھیار ڈال دینگے :سرغنہ چھوٹو گینگ

13046319_1683568638564499_325645245_n

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے کہا ہے کہ حکومت اسے عام معافی دے تو مغوی اہلکار رہا اور ہتھیار ڈال دوں گا۔ایکسپریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چھوٹو نے کہا کہ اس کی پاک فوج سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ اغوا کیے گئے اہلکار میرے پاس ہیں آپریشن ہوا تو پہلے پولیس والے نشانہ بنیں گے۔ عام معافی نہ ملنے تک انھیں رہا نہیں کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں چھوٹو نے کہا کہ اس سے مذاکرات کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔قبل ازیں چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول نے کہا تھا کہ اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار انھیں فون کر کے آپریشن بند کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top