Home / Uncategorized / حکومت کا مجوزہ جوڈیشل کمیشن مسترد ،وزیر اعظم نے کمیشن کے نام پر مذاق کیا،معاملہ دبایا تو پھر سڑکوں پر ہوں گے :عمران خان
حکومت کا مجوزہ جوڈیشل کمیشن مسترد ،وزیر اعظم نے کمیشن کے نام پر مذاق کیا،معاملہ دبایا تو پھر سڑکوں پر ہوں گے :عمران خان

حکومت کا مجوزہ جوڈیشل کمیشن مسترد ،وزیر اعظم نے کمیشن کے نام پر مذاق کیا،معاملہ دبایا تو پھر سڑکوں پر ہوں گے :عمران خان

7اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ اگر معاملے کو دبایا گیا تو وہ سڑکوں پر آئیں گے اور ان کے پاس رائے ونڈ جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہو گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ میاں صاحب نے کمیشن کے نام پر مذاق کیاہے ،حکومت جب چاہے اس انکوائری کمیشن کو نوٹیفکیشن سے ختم کر سکتی ہے ،حکومت نے کمیشن کے ٹی آر اوز میں ٹیکس چوری کی شق ہی نہیں شامل کی ، جوڈیشل کمیشن کے اختیارات سول کورٹ سے زیادہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر 200لوگوں کی انکوائری ہو گی تو وزیراعظم کی باری کب آئے گی ؟ انکوائری تو پانچ سال تک ختم نہیں ہوگی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت 1956کے قانون کے تحت کمیشن بنا رہی ہے جوکہ کمزور قانون ہے ۔عمران خان نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جس کمیشن پر متفق ہے اگر نہ بنائی گئی اورمعاملے کو دبایا گیا تو ان کے پاس رائے ونڈ جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا ، ہمیں مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top