Home / Uncategorized / حکومت کے 189اراکین پارلیمنٹ میں سے 140نے اجلاس میں شرکت کی :شیخ رشید
حکومت کے 189اراکین پارلیمنٹ میں سے 140نے اجلاس میں شرکت کی :شیخ رشید

حکومت کے 189اراکین پارلیمنٹ میں سے 140نے اجلاس میں شرکت کی :شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران 189حکومتی اراکین میں سے صرف 140نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے قومی اسمبلی کے انتہائی اہم اجلاس جس میں وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر اظہار خیال کیا اور اپنے کاروبار کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر 140حکومتی اراکین نے اسمبلی میں شرکت جس میں سے 70 خواتین اراکین ہیں جبکہ 49 غیر حاضر رہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے تمام اراکین کو فرداً فرداً ہدایات جاری کی گئیں تھیں وہ کسی بھی صورت میں 16تاریخ کو اسمبلی پہنچیں لیکن ا س کے باوجود بھی 49اراکین غیر حاضر رہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top