Home / Uncategorized / خاندان میں اختلاف نہیں ، والد نے علاج کیلئے روانگی سے قبل دادی کا ہاتھ چوم کردعائیں لیں: مریم صفدر
خاندان میں اختلاف نہیں ، والد نے علاج کیلئے روانگی سے قبل دادی کا ہاتھ چوم کردعائیں لیں: مریم صفدر

خاندان میں اختلاف نہیں ، والد نے علاج کیلئے روانگی سے قبل دادی کا ہاتھ چوم کردعائیں لیں: مریم صفدر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، میرے والد نے علاج کیلئے لندن جانے سے پہلے میری دادی کا ہاتھ چوم کر ان کی دعائیں لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام پر مریم صفدر نے اپنے والد وزیر اعظم نواز شریف کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنی والدہ کا ہاتھ چوم رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں مریم صفدر نے لکھا ہے کہ ” میرے والدمیری دادی کا ہاتھ چوم رہے ہیں اورمیری دادی نے انہیں علاج کیلئے رانہ ہونے سے قبل اچھی صحت کی دعا دی“۔
مریم صفدر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سازشیں کرنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے خاندان پر کسی قسم کا دباو نہیں ہے اور شریف خاندان میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم متحد ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top