Home / Uncategorized / خاوند کے تشدد کا نشانہ بننے والی حاملہ خاتون کے ہاں مردہ بچی کی پیدائش
خاوند کے تشدد کا نشانہ بننے والی حاملہ خاتون کے ہاں مردہ بچی کی پیدائش

خاوند کے تشدد کا نشانہ بننے والی حاملہ خاتون کے ہاں مردہ بچی کی پیدائش

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) محلہ طارق پورہ میں خاوند کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی حاملہ خاتون انور بی بی نے لاہور کے ہسپتال میں مردہ بچی کو جنم دیا تاہم اس کی حالت اب خطرہ سے باہر ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق  مضروبہ انور بی بی کے بھائی اصغر بھٹی کی درخواست پر بصیر پور پولیس نے اس کے شوہر محمد یار کیخلاف اقدام قتل اور بچی کے اسقاط کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد یار نکھٹو تھا اور اس کی بہن کو اکثر و بیشتر تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق  وقوعہ کے روز انور بی بی زچگی کے درد میں مبتلا تھی، اس نے اپنے بھائی جعفر کے ساتھ مل کر اس پر چھری کے پے در پے وار کئے جس سے پیٹ میں موجود بچی کی جان چلی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top