Home / Uncategorized / خواتین تین بچے ضرور پیدا کریں،جو عورت ماں نہیں بننا چاہتی وہ نامکمل ہے:اردگان
خواتین تین بچے ضرور پیدا کریں،جو عورت ماں نہیں بننا چاہتی وہ نامکمل ہے:اردگان

خواتین تین بچے ضرور پیدا کریں،جو عورت ماں نہیں بننا چاہتی وہ نامکمل ہے:اردگان

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ تین بچے ضروری پیدا کریں کیونکہ مضبوط خاندانوں سے طاقتور قومیں بنتی ہیں بچوں کے بغیر عورت کی زندگی نامکمل ہے۔ترکی کے صدر نے یہ بیان استنبول میں ترکی ویمن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا ملازمت پیشہ خاتون کو ماں بننے سے نہیں روکنا چاہیے۔ ترکی میں اس حوالے سے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ایسی خواتین جو کہتی ہیں کہ وہ کام کررہی ہیں اس لئے وہ ماں نہیں بننا چاہتیں ایسی خواتین ’نامکمل‘ ہیں اور ا ن میں ’کمی‘ ہے چاہے وہ اپنی پروفیشنل زندگی میں جتنا بھی کامیاب ہوں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ کم سے کم تین بچے پیدا کریں۔ترکی کے صدر نے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب خواتین کی حمایت کرتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ اسے بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دنیا ایسی تجارتی دنیا میں بدل جائے جو خواتین کے ماں بننے کا متبادل بن جائے۔
اس سے پہلے بھی ترکی کے صدر نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ مانعیتِ حمل کو مسترد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔ترکی کے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلمان خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا ’ہم اپنے جانشیوں کی تعداد کو دگنا کریں گے۔‘
خیال رہے کہ صدر اردگان کے اپنے چار بچے ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top