Home / Uncategorized / خواتین سے بدتمیزی ، پی ٹی آئی کا بھی جوابی مقدمہ درج کرانے کافیصلہ ، ویڈیو بھی سامنے آگئی
خواتین سے بدتمیزی ، پی ٹی آئی کا بھی جوابی مقدمہ درج کرانے کافیصلہ ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

خواتین سے بدتمیزی ، پی ٹی آئی کا بھی جوابی مقدمہ درج کرانے کافیصلہ ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

13150056_1689138581340838_337246109_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کی نسبتاً واضح ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ حکومت کے بعد پی ٹی آئی نے بھی جوابی مقدمہ درج کرانے کافیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں علیم خان نے اپنی لیگل ٹیم کو ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواست تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءشعیب صدیقی نے بتایاکہ جلسہ پرامن تھا اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، مسلم لیگ ن نے غنڈے بھیجے تھے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی پرسرکارکی مدعیت میں 100کے قریب نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور وزیرقانون راناثناءاللہ نے کہاکہ عمران خان سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے

Comments are closed.

Scroll To Top