Home / Uncategorized / خواجہ آصف نے جی ایچ کیو کا غصہ اسمبلی میں نکالا، اعتزاز احسن
خواجہ آصف نے جی ایچ کیو کا غصہ اسمبلی میں نکالا، اعتزاز احسن

خواجہ آصف نے جی ایچ کیو کا غصہ اسمبلی میں نکالا، اعتزاز احسن

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی طلبی کا ردِ عمل تھا، جس کا غصہ انھوں نے قومی اسمبلی میں نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت حیران کن بات ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور میشرِ خارجہ سرتاج عزیز کو جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا، جہاں وہ ‘اسکول کے بچوں’ کی طرح بیٹھے تھے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی وزیر کو اس طرح سے جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اْس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جب خواجہ آصف کے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کردی اور ’نو، نو‘ کے نعرے لگائے۔ حکومت اور اپوزیشن اراکین کی اسی گرما گرمی کے دوران خواجہ آصف نے اپوزیشن بنچوں سے سب سے اونچی آواز میں نعرے لگانے والی شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی‘ کہتے ہوئے اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق سے کہا کہ ’انہیں چپ کرائیں‘۔بعدازاں شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اگر خواجہ آصف میں ’شرم و حیا‘ ہوتی تو ان کو معلوم ہوتا کہ کسی خاتون سے کس طرح پیش آتے ہیں، لیکن وہ بے شرم اور بے حیا ہیں، جبکہ اتفاق سے میری آواز بھی ان سے بلند ہے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top