Home / Uncategorized / خواجہ آصف کی شیریں مزاری سے تحریری معذرت، معافی قبول نہیں:رہنما تحریک انصاف
خواجہ آصف کی شیریں مزاری سے تحریری معذرت، معافی قبول نہیں:رہنما تحریک انصاف

خواجہ آصف کی شیریں مزاری سے تحریری معذرت، معافی قبول نہیں:رہنما تحریک انصاف

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے گزشتہ روز کے رویہ پرخط لکھا ہے جس میں انہوں نے اجلاس میں بد مزگی کا سبب بننے اور شیریں مزاری سے متعلق ادا کردہ الفاظ پر معافی مانگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خواجہ آصف کی وجہ سے ہونے والی بدمزگی آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس پر حاوی رہی۔ اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اپنے گزشتہ روز کے رویئے پر ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے شیریں مزاری سے متعلق ادا کردہ الفاظ پر معذرت کی ہے۔سپیکر نے خط ایوان میں بھی پڑھ کرسنایاجس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ ایوان میں غیر پارلیمانی الفاظ کی ادائیگی پر شرمندہ ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ جان بوجھ کر یہ الفاظ نہیں کہے جوش خطابت میں زبان سے پھسل گئے،شیریں مزاری بار بار مداخلت کر رہی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آصف کی جانب سے مانگی گئی معافی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے میری ذات سے متعلق نامناسب گفتگو کی،انہوں نے سب کے سامنے ایوا ن میں نامناسب الفاظ استعمال کیئے،جو کچھ ہوا ایوان میں ہوا اس لئے وہ ایوان میں سب کے سامنے معافی مانگیںجس پر سپیکر ایازصادق نے کہا کہ آپ کا پیغام خواجہ آصف تک پہنچا دوں گا۔علاوہ ازیں نہ صرف شیریں مزاری بلکہ اپوزیشن کے دیگر رہنماو¿ں نے بھی معافی قبول کرنے سے انکار کردیا۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہواکہ خواجہ آصف نے خواتین سے متعلق ایسی بات کی ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ دیا تھا۔جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا۔

Comments are closed.

Scroll To Top