Home / Uncategorized / خود غرض کھلاڑی نہیں چاہیں
خود غرض کھلاڑی نہیں چاہیں

خود غرض کھلاڑی نہیں چاہیں

13153418_1691689614419068_1090903016_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پہلی کچھ سیریز مشکل ہوں گی، ہر کھلاڑی کو ٹیم اور پاکستان کےلئے کھیلنا ہو گا، ہمیں خود غرض کھلاڑی نہیں چاہئےں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اس لےے چیزوں کو درست کر کے ٹیم کو بہتر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں دیکھا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، بہتری کی امید نہ ہوتی تو ذمہ داری کبھی نہیں لیتا، پاکستان کے کھلاڑی بہت ہنر مند ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پہلی کچھ سیریز مشکل ہوں گی ہر کھلاڑی کو ٹیم اور ملک کےلئے کھیلنا ہو گا، ہمیں خود غرض کھلاڑی نہیں چاہئےں۔

Comments are closed.

Scroll To Top