Home / Uncategorized / خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں مختصر خطاب،نوازشریف نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے،قائد حزب اختلاف، اپوزیشن کا واک آﺅٹ
خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں مختصر خطاب،نوازشریف نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے،قائد حزب اختلاف، اپوزیشن کا واک آﺅٹ

خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں مختصر خطاب،نوازشریف نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے،قائد حزب اختلاف، اپوزیشن کا واک آﺅٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن نے وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے بعد قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر دیاہے ۔
قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف کے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید نے کہا کہ انہوں نے آف شور کمپنی اور لندن فلیٹس کے بارے میں انتہائی معصومانہ سات سوالات پوچھے تھے لیکن وزیراعظم نوازشریف جدہ اور دبئی کو لے آئے ہیں ،ہمارے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا ،نوازشریف کی تقریر سے 70نئے سوالات پیدا ہو گئے ہیں ۔قومی اسمبلی سپیکر ایاز صادق نے خورشید شاہ کے بعد عمران خان کو خطاب کی دعوت دی لیکن اپوزیشن کی جانب سے واک آﺅٹ کر دیا گیا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آﺅٹ کے بعد شیخ رشید قائد حز ب اختلاف کو یہ کہہ کر اپنے کے ساتھ لے گئے کہ متحدہ اپوزیشن آپ کا انتظار کر رہی ہے باہر چل کر میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top