Home / Uncategorized / خیبرپختونخوامیں ایسی تبدیلی کہ پولیس اہلکار بھی روپڑا
خیبرپختونخوامیں ایسی تبدیلی کہ پولیس اہلکار بھی روپڑا

خیبرپختونخوامیں ایسی تبدیلی کہ پولیس اہلکار بھی روپڑا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوامیں پولیس کے غیرسیاسی ہونے اور مثبت تبدیلی کے دعوے تو بہت سنے ہیں لیکن پہلی مرتبہ تقریباًروتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی جس میں وہ اپنی شاہانہ طرز زندگی سے ہاتھ دھونے پر آہ وبکاہ کرتادکھائی دیتاہے ۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ پشتوزبان میں پولیس اہلکار نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ ’جب وہ کار چلاتاہے تو اسے ٹریفک پولیس کی طرف سے جرمانہ کردیاجاتاہے ، ڈیوٹی کیلئے صبح سویرے بلایاجاتاہے اور اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے خاندان کو بھی وقت نہیں دے پاتا، بات یہیں تک محدود نہیں حتیٰ کہ اب بازار میں بھی اس کی کوئی عزت نہیں کرتااور نہ ہی لوگ چائے کا پوچھتے ہیں ۔
اپنے شاہانہ طرز زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھنے پر تقریباً روتے ہوئے اہلکار موصوف کاکہناتھاکہ وہ کسی ہوٹل میں بیٹھتے ہیں ، مفت چائے کا آرڈر دیتے تھے یا ڈیوٹی پر تاخیر سے آتے تھے یا پھر نہیں آتے تھے تو بھی حاضری لگ جاتی تھی ، کسی ڈر کے بغیر ہی کار چلاتے تھے کیونکہ اگر کوئی بڑی خلاف ورزی کربھی جاتے تو ٹریفک پولیس کے اہلکار اس کی شناخت معلوم کرنے کے بعد جاننے کی اجازت دے دیتے تھے لیکن اب صورتحال یکسر بدل گئی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top