Home / Uncategorized / خیبر ایجنسی ،افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل کی سپلائی شروع
خیبر ایجنسی ،افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل کی سپلائی شروع

خیبر ایجنسی ،افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل کی سپلائی شروع

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)افغانستان میں بر سر پیکار نیٹو فورسز کو کئی ماہ بعد تیل کی سپلائی شروع ہوگئی ،پندرہ آئل ٹینکرز طورخم بارڈر کے راستے افغانستان میں داخل ہوگئے.ذرائع کے مطابق کئی ماہ بعد افغانستان میں نیٹو فورسز کو تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی۔ پندرہ آئل ٹینکرز طورخم بارڈر کراس کرکے افغانستان میں داخل ہو گئے، پولیٹکل انتظامیہ نے آئل ٹینکرز کو سخت سیکورٹی فراہم کر دی تھی اور پاک افغان شاہراہ پر سینکڑوں خاصہ دار فورس اور لیوی فورس کے اہلکار کھڑے کر دئیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر گز شتہ کئی ماہ سے نیٹو فورسز کو تیل کی سپلائی بند کر دی گئی تھی ۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top