Home / Uncategorized / خیبر پختونخوا سے ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے
خیبر پختونخوا سے ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے

خیبر پختونخوا سے ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ دیکھ کر ہر پاکستانی شرمندہ ہوجائے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجستان پر فیس بک صارف آفتاب مہمند کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ایک گاو¿ں کا سردار غریب محنت کش پر شدید تشدد کررہا ہے جبکہ اردگرد موجود تماشہ دیکھنے والے لوگ اس بات پر خوش ہورہے اور وڈیرے کو داد درہے ہیں۔
آفتاب مہمند کی جانب سے شیئر کی گئی ظلم پر مبنی ویڈیو کو 20 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اسے 8 ہزار سے زائد لوگ شیئر بھی کرچکے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاو¿ں کا وڈیرہ پہلے تو اس شخص کو اپنے حمایتیوں کے ساتھ مل کر رسی سے باندھتا ہے جبکہ دیگر لوگ آوازیں لگاتے ہیں کہ اس کو قریبی پل پر لٹکا دو۔
ظلم کا نشانہ بننے والے غریب محنت کش کی جانب سے مزاحمت پر وڈیرہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ اسے ڈنڈے سے شدید تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔ویڈیو میں ظالم اور مظلوم کے چہرے واضح طور پر نظر آنے کے باوجود تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ خیبر پختونخوا کے کس علاقے کا واقعہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top