Home / Uncategorized / خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ،مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا
خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ،مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا

خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کا ضابطہ کار وضع کر دیا ،مارکیٹوں میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائیگا

13149991_1689139851340711_335324531_n

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس نے جرائم کی روک تھام کیلئے صوبے میں موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار وضع کر دیا جس کیلئے مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی خریدو فروخت کیلئے ضابطہ کار مرتب کر لیا ہے جس کے مطابق موبائل فون کی خریداری پر گاہک کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ضابطہ کار میں دوکاندا گاہک کا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل کی تفصیلات کا اندراج کرنے کا پابند ہو گا جس کیلے موبائل مارکیٹوں میں بائیو میٹرک سسٹم کا انتظام کیا جائیگا ۔

اس کے علاوہ موبائل فون میں کیمرے کی سہولت ہونے پر دوکاندار فروخت کندہ کی تصویر بھی لے گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top