Home / Uncategorized / خیبر پختونخوا پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے چینی انجینئرزکو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا
خیبر پختونخوا پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے چینی انجینئرزکو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا

خیبر پختونخوا پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے چینی انجینئرزکو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا

13115600_1691085564479473_1086947530_n
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کی پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری پر کا م کرنے والے چینی انجینئرزکو سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔ایکسپریس ٹریبون کے مطابق خیبر پختونخوا کی پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت زیر تعمیر حویلیاں تاتھاکوٹ ایکسپریس وے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی حفاظت کے لئے 200پولیس اہلکار دینے سے انکار کر دیا ہے ۔خیبر پی کے ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ”پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبائی حکومت کے شدید تحفظات کے باعث ہم 200پولیس اہلکار مہیا کرنے سے انکار کر چکے ہیں“۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میگا پراجیکٹس کی سکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری پاک فوج پر آتی ہے کیونکہ انہیں اس مد میں فنڈز دیئے گئے ہیں۔لہذا فوج نہ صرف اپنے اہلکار اور نجی گارڈز استعمال کر سکتی ہے بلکہ پولیس سے بھی چینی انجینئروں کی سکیورٹی کے لئے کہہ سکتی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top