Home / Uncategorized / داعش نے بھارت میں حملے کی دھمکی دیدی ، تیاری جاری ہے: انڈین میڈیا کی ہرزہ سرائی
داعش نے بھارت میں حملے کی دھمکی دیدی ، تیاری جاری ہے: انڈین میڈیا کی ہرزہ سرائی

داعش نے بھارت میں حملے کی دھمکی دیدی ، تیاری جاری ہے: انڈین میڈیا کی ہرزہ سرائی

12992323_1682605518660811_2066727807_n

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں داعش کی موجودگی انڈین میڈیا کو ہضم نہیں ہورہی اور اپنے روایتی گھسے پٹے ہتھکنڈوں پر اترآیا ہے ۔ انڈین میڈیا نے اب دعویٰ کیاہے کہ داعش نے بھارت میں حملہ کرکے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم کے بدلے میں ہندؤوں کا ’صفایا‘ کرنے کی دھمکی دیدی لیکن اس کیساتھ ہی  الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں داعش کے تربیتی کیمپوں میں انڈیا پر حملہ کرنے کیلئے جنگجوتیار کیے جارہے ہیں۔

 انڈیا کے ایک انگریزی روزنامے ’’ ڈی این اے ‘‘ نے الزام لگایا ہے کہ  داعش نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش سے اپنے جنگجووں کو ہندوستان میں حملے کرنے کیلئے بھیجیں گے۔ انڈین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے زیر اہتمام انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے میگزین ” دابق“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے امیر شیخ ابو الابراہیم الحنیف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہندووں کا خاتمہ کرکے انڈیا اور بنگلہ دیش میں خلافت قائم کریں گے۔رپورٹ میں شیخ ابوالابراہیم کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا  کہ ان کا ایک عسکریت پسندگروہ مقامی مجاہدین کی مدد سے بنگلہ دیش اور پاکستان میں اپنے جنگجووں کو انڈیا پر حملے کرنے کیلئے تیار کررہا ہے اور ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کو ہندؤوں کوان کے مظالم سے نجات دلانا ہوگا۔
واضح رہے کہ شام و عراق میں برسر پیکار جنگجو تنظیم داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں  اور اس حوالے سے عالمی طور پر بھی بار بار اس امر کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔ دوسری طرف عالمی فورمز پر متعدد بار الزام عائد کیا گیا ہے کہ انڈیا میں داعش  متحرک ہے اور انڈیا سے ہمدرد داعش کو فنڈز فراہم کرتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top