Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (10)

Home / Uncategorized / داعش کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اپنا ’خفیہ ہتھیار‘ سامنے لے آئی، یہ کیا ہے اور پاکستان کے کس قریبی ترین ملک سے آیا؟ تفصیلات آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردیں گی
داعش کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اپنا ’خفیہ ہتھیار‘ سامنے لے آئی، یہ کیا ہے اور پاکستان کے کس قریبی ترین ملک سے آیا؟ تفصیلات آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردیں گی

داعش کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اپنا ’خفیہ ہتھیار‘ سامنے لے آئی، یہ کیا ہے اور پاکستان کے کس قریبی ترین ملک سے آیا؟ تفصیلات آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردیں گی

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش عراقی شہروں فلوجہ اور موصل میں پسپائی کے بعد شدید دباﺅ میں ہے اور اس کے شدت پسند حوصلہ ہار رہے ہیں۔ اپنے شدت پسندوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے داعش اب طرح طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم نے اسی مقصد کے لیے اپنے عمررسیدہ ترین شدت پسند کی تصاویر جاری کر دی ہیں تاکہ نوجوان اس بوڑھے آدمی سے سبق سیکھیں اور لڑائی کے لیے ان میں حوصلہ آئے۔ اس بوڑھے شدت پسند کی عمر 81سال ہے اور یہ چینی شہری ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق محمد امین نامی شدت پسند کا تعلق چینی صوبے ژیاجیانگ کے اقلیتی یغور مسلمانوں سے ہے۔ یغور مسلمانوں کا یہ نیم خودمختار علاقہ چین کے شمال مغرب میں واقع ہے اور ترکستان کے نام سے بھی دنیا میں جانا جاتا ہے۔ عراق کا شہر فلوجہ داعش کا گڑھ تھا جو اب اس کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور وہ اسے واپس پانے کے لیے جنگ لڑ رہی ہے۔ اس نے اپنے شکست سے دوچار شدت پسندوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے محمد امین کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ” اس بوڑھے آدمی نے ایک ویڈیو میں شام میں اپنے جنگجو بیٹے کو قتل ہوتے دیکھا اور خود اپنا ملک اور خاندان چھوڑ کر یہاں لڑنے چلا آیا۔“محمد امین کی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے پستول اٹھا رکھا ہے جبکہ ایک دوسری تصویر میں اس نے کلاشنکوف اٹھا رکھی ہے اور دوسرے ہاتھ میں داعش کا جھنڈا ہے۔ گزشتہ سال بھی محمد امین کی ایک ویڈیو ریلیز کی گئی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ ”میں گزشتہ 60سال سے ترکستان میں چینیوں کا ظلم سہہ رہا تھاپھر میں نے اپنے 4پوتوں، بیٹی اور بیوی کے ہمراہ ہجرت کی اور شام آ گیا۔“ رپورٹ کے مطابق Utv Lineداعش کے شدت پسندوں نے گزشتہ دنوں فلوجہ پر حملہ کیا تھا جس میں اس کے 75شدت پسند مارے گئے اور حملہ پسپا کر دیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top