Home / Uncategorized / داﺅد ابراہیم لاعلاج قرار ،جان جانے کا خدشہ ہے:بھارتی میڈیا کا دعویٰ
داﺅد ابراہیم لاعلاج قرار ،جان جانے کا خدشہ ہے:بھارتی میڈیا کا دعویٰ

داﺅد ابراہیم لاعلاج قرار ،جان جانے کا خدشہ ہے:بھارتی میڈیا کا دعویٰ

13059506_1686329751621721_63111206_n

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم ”گینگرین“نامی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔بھارتی ٹی وی زی نیوز نے سی این این نیوز 18کے حوالے سے کہا ہے کہ داﺅد کی بیماری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ڈاکٹرز اسے لاعلاج قرارد دے دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس بیماری سے داﺅد کی جان جانے کا بھی خطرہ ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ داﺅد ابراہیم کی بیماری پر ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کی وجہ سے قابو پانا مشکل ہے اور داﺅد کے معالجین کو خدشہ ہے کہ اگر بروقت قابو نہ پایا جا سکا تو ان کی ٹانگ کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ان کی ٹانگوں کے بیشتر باڈی ٹشوز خشک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ داﺅ دابرہیم کراچی میں کلفٹن کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں اور لیاقت نیشنل ہسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کراچی سے علاج کرارہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے ایک اور شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس میں داﺅد ابراہیم کو علاج کیلئے ملک سے باہر نہ لے جانے اور آرمی ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top