Home / Uncategorized / دبئی ایئرپورٹ پر آفریدی اور وقاریونس کے درمیان کیا بات ہوئی، صحافی کے انکشاف پر وقار خودبھی حیران رہ گیا
دبئی ایئرپورٹ پر آفریدی اور وقاریونس کے درمیان کیا بات ہوئی، صحافی کے انکشاف پر وقار خودبھی حیران رہ گیا

دبئی ایئرپورٹ پر آفریدی اور وقاریونس کے درمیان کیا بات ہوئی، صحافی کے انکشاف پر وقار خودبھی حیران رہ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈٹی 20میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر شاہدآفریدی اور وقاریونس کے درمیان ہونیوالی گفتگو سے متعلق سوال پر کوچ وقار یونس بھی حیران رہ گئے اور یہ پوچھتے رہے کہ بات آپ تک کیسے پہنچی ؟ لیکج والی کہانی ہے ۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام میں اینکر وسیم بادامی نے وقاریونس سے استفسار کیاکہ ٹیم کی واپسی پر شاہدآفریدی دبئی رک گئے اور آپ یہاں تشریف لے آئے ، ایئرپورٹ پر تبادلہ خیال نہیں ہواکہ سب کچھ اپنے ذمہ لے لیں گے تاکہ معاملات زیادہ نہ پھیلیں ؟ کچھ دیر ساکت رہنے کے بعد وقار یونس نے کہاکہ میں کرکٹ بورڈ کا ملازم ہوں اور وہ چیزیں لکھ کر ضروردینی ہیں جو بہتری کیلئے ہوں ،پہلے یہ بتائیں کہ آپ تک یہ بات کیسے پہنچی؟ اگرآفریدی اور میرے درمیان ایک بات ہوئی تو اس کیا کیا مطلب ہے؟ وہی لیکج والی کہانی ہے جس پر شاہدآفریدی سے رابطہ ہونے کی اینکر نے تردید کی ۔وقاریونس کاکہناتھاکہ اس سے آگے جاناچاہیے ، یہ سب کچھ کرکٹ بورڈ کا پھیلایاہواہے ۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top