Home / Uncategorized / دبئی سے اسلام آباد آنے والے 4 نوجوانوں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد
دبئی سے اسلام آباد آنے والے 4 نوجوانوں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد

دبئی سے اسلام آباد آنے والے 4 نوجوانوں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے اسلام آباد آنے والے 4 نوجوانوں سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں نوجوان نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں پر کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران ان کے سامان سے 1500 سے زائد قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے فیصل اور وقاص کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ عبداللہ اور عزیز الرحمان کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ کسٹم حکام نے چاروں ملزمان کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے جبکہ کسٹم حکام چاروں کی ٹریول ہسٹری کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوو¿ں پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top