Home / Uncategorized / دبئی میں پاکستانی شہری کا پولیس کو فون اور پھر ایسی دھمکی دے ڈالی کہ کھلبلی مچ گئی، اصل معاملہ کیا تھا؟ انتہائی شرمناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی میں پاکستانی شہری کا پولیس کو فون اور پھر ایسی دھمکی دے ڈالی کہ کھلبلی مچ گئی، اصل معاملہ کیا تھا؟ انتہائی شرمناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

دبئی میں پاکستانی شہری کا پولیس کو فون اور پھر ایسی دھمکی دے ڈالی کہ کھلبلی مچ گئی، اصل معاملہ کیا تھا؟ انتہائی شرمناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

13101006_1689193324668697_1390113118_n

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو پریشانیوں اور مالی مشکلات سے تنگ آئے ایک پاکستانی شہری نے شراب سے غم غلط کرنے کی کوشش کی، مگر بیچارہ کچھ زیادہ ہی پی بیٹھا اور نشے میں دھت ہوکر دبئی پولیس کا نمبر ملا دیا۔
گلف نیوز کے مطابق پولیس کو جبلِ علی کے علاقے سے ایک کال موصول ہوئی، جہاں 21 سالہ پاکستانی نوجوان کمپنی کی طرف سے فراہم کی گئی رہائش میں مقیم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے 999 پر کال کی اور دھمکی دی کہ اسے 20 ہزار روپے دئیے جائیں ورنہ یہ ملازمین کی رہائشگاہوں کو آگ لگادے گا۔ پولیس اہلکار کال موصول ہونے کے بعد کمپنی کے دفتر پہنچ گئے اور کال کرنے والے کی رہائش گاہ کا پتہ چلایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے مطلوبہ جگہ پر پہنچ کر کالر کے نمبر پر کال کی،اور اس کا فون بجتے ہی اسے گرفتار کرلیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top