Home / Uncategorized / دبئی میں پاکستانی شہری کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ مل کر شرمناک حرکت، دونوں پکڑے گئے، یہ پاکستانی کون تھا؟ ایسا انکشاف کہ اماراتی حکام بھی پریشان ہوگئے
دبئی میں پاکستانی شہری کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ مل کر شرمناک حرکت، دونوں پکڑے گئے، یہ پاکستانی کون تھا؟ ایسا انکشاف کہ اماراتی حکام بھی پریشان ہوگئے

دبئی میں پاکستانی شہری کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ مل کر شرمناک حرکت، دونوں پکڑے گئے، یہ پاکستانی کون تھا؟ ایسا انکشاف کہ اماراتی حکام بھی پریشان ہوگئے

13180959_1691449051109791_421323133_n

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم ایک بیروزگار پاکستانی نوجوان اور اس کی فلپائنی محبوبہ نے بے حیائی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک اماراتی شخص کے گھر میں رنگ رلیاں منائیں اور پھر اسی گھر کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔
نیوز سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق اماراتی شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے گھر سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ درہم کی رقم اور کچھ زیورات غائب تھے، جس کے بعد وہ فوری طور پر گھر پہنچا اور غائب ہونے والی اشیاءکی تلاش شروع کردی۔ جب اس شخص نے اپنی فلپائنی ملازمہ کے کمرے کی تلاشی لی تو خاتون خانہ کا ہینڈ بیگ برآمد ہوگیا۔ کفیل کی طرف سے معاملے کی اطلاع پولیس کو کردی گئی، جس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کردیا۔
متاثرہ شخص کے ہمسایہ میں کام کرنے والے ملازم نے بتایا کہ اس نے صبح 7بجے ایک نوجوان کو ایک ڈبہ اٹھائے ہوئے گھر سے نکلتے دیکھا تھا۔ واقعہ کے چھ روز بعد بالآخر پولیس نے اس نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اسے دیکھنے والے ملازم نے اس کی شناخت بھی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 32 سالہ نوجوان پاکستانی ہے، جو بے روزگار ہے، اور امارات سے نکالے جانے کے باوجود واپس آ کر غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ متاثرہ شخص کی 30سالہ فلپائنی ملازمہ نے اس کے ساتھ تعلقات استوار کررکھے تھے۔ وقوعہ کی شام ملازمہ نے نوجوان کو اپنے پاس بلایا اور دونوں نے رات اکٹھے گزاری۔ صبح کے وقت جب صاحب خانہ بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے روانہ ہوئے تو دونوں نے مل کر چوری کی واردات کی اور مال مسروقہ لے کر فرارہوگئے۔
فلپائنی ملازمہ نے پاکستانی نوجوان کے ساتھ ناجائز مراسم اور چوری کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے ۔ دونوں کو چوری کے علاوہ ناجائز جنسی مراسم کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ مقدمے کی سماعت جاری ہے اور عدالت کی طرف سے سزا کا فیصلہ 25مئی کو متوقع ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top