Home / Uncategorized / ’دشمن کو شکست دینے کیلئے ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں‘
’دشمن کو شکست دینے کیلئے ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں‘

’دشمن کو شکست دینے کیلئے ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں‘

اسلام آباد: وزیر اعطم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمیں کمزور نہیں کرسکتے، ہمارا اتحاد ہی انہیں شکست دے سکتا ہے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے انٹیلی جنسی ایجنسیاں دن رات کام ر رہی ہیں۔

چوہدری نثار قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوزقومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ سانحے کے باعث دل انتہائی غمزدہ ہے، کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ پوری قوم کو سوگوار کرگیا، دہشت گردی کا ہر واقعہ ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے، لیکن ہم پہلے سے زیادہ قوت سے آگے بڑھیں گے اور دہشت گردی کو ہر صورت ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گمراہ عناصر جس نظریے کے تحت ہمارے دشمن ہوگئے ہیں، یہ وہی نظریہ ہے جنہوں نے بینظیر بھٹو کو قتل کیا، آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed.

Scroll To Top