Home / Uncategorized / دنیا کا شرمناک ترین تفریحی مقام کھول دیا گیا
دنیا کا شرمناک ترین تفریحی مقام کھول دیا گیا

دنیا کا شرمناک ترین تفریحی مقام کھول دیا گیا

13181080_1689726584615371_333927711_n

برازیلیا (نیوز ڈیسک) بے حیائی اور عریانی کا ذکر ہو تو خیال مغرب کی طرف جاتا ہے لیکن اب برازیل میں فحاشی کا ایسا اڈہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس کے بارے میں جان کر اہل مغرب بھی کانوں کو ہاتھ لگارہے ہیں۔
اخبار دی مرر کے مطابق بزنس مین مارو موراتا ساﺅ پالو شہر کے قریب ایک ایسا وسیع وعریض پارک بنانا چاہتے ہیں کہ جس کا مقصد صرف اور صرف جنسی لذت کا حصول ہے۔ اس پارک کا نام ایروٹکا لینڈ رکھاگیا ہے اوراس میں صرف بالغ افراد داخل ہوسکیں گے۔ کہنے کو تو یہ پارک ہوگا لیکن اصل میں گناہ کی ایسی بستی ہوگا کہ جس میں آنے والے مرد و خواتین برہنہ پھریں گے اور ہر طرف جنسی اشتعال دلانے والے مناظر ہوں گے۔
ماروموراتا کا کہنا ہے کہ اس پارک میں جنسی اعضاءکی شکل والی گاڑیاں بطور سواری فراہم کی جائیں گی جبکہ کرسیوں اور بنچوں کی شکل بھی جنسی اعضا جیسی ہوگی، اور حتیٰ کہ پارک میں موجود درختوں اور پودوں کو بھی مخصوص اعضاءکی شکل دی جائے گی۔ پارک میں موجود ریسٹورنٹ نفسانی طلب بڑھانے والے کھانے فروخت کریں گے جبکہ یہاں ایک فحش عجائب گھر بھی قائم کیا جائے گا جس میں برہنہ مجسمے اور تصاویر رکھی جائیں گی۔ پارک میں داخلے کی فیس 100ڈالر (تقریباً 10ہزار روپے) ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top