Home / Uncategorized / دوران پرواز اتحاد ایئر ویز کے جہاز کو جھٹکے لگنے سے 30 افراد زخمی, ہسپتال منتقل
دوران پرواز اتحاد ایئر ویز کے جہاز کو جھٹکے لگنے سے 30 افراد زخمی, ہسپتال منتقل

دوران پرواز اتحاد ایئر ویز کے جہاز کو جھٹکے لگنے سے 30 افراد زخمی, ہسپتال منتقل

13152716_1689914561263240_878887833_n

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے جہاز کو دوران پروازشدید جھٹکے لگنے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
بی بی سی کے مطابق اتحاد ایئر ویز کی ایئربس اے 330-200 ابوظہبی سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی ۔ پرواز جب جکارتہ سے 45 منٹ کی دوری پر تھی تو اسے ناہمواری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے شدید جھٹکے لگے ۔ غیر متوقع صورتحال کے باعث پیش آنے والے حادثے کے بعد جہاز خیریت سے ایئر پورٹ پر اتر گیا ۔جہاز کے لینڈ کرتے ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جن میں سے شدید زخمی 10 افراد کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے زیادہ تر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top