Home / Uncategorized / دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سے آفریدی آؤٹ، کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا
دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سے آفریدی آؤٹ، کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سے آفریدی آؤٹ، کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا

13140623_1688731251381571_391984904_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے جانے والے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شامل 40 کھلاڑیوں میں سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہ ہونے پران کے کیریئر پر سوالیہ نشانہ لگ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 40 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ پیر کے روز فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔ حیران کن طور پر ان 40 کھلاڑیوں میں سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جس کی وجہ سے ان کا نام فٹنس کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کیمپ 8 سے 12 مئی تک لاہور میں لگے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی پاکستان آرمی کے زیر انتظام ایبٹ آباد میں پریکٹس کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top