Home / Uncategorized / دوپہرکے وقت چارگھروں میں آتشزدگی ، بچوں سمیت 6افرادجاں بحق
دوپہرکے وقت چارگھروں میں آتشزدگی ، بچوں سمیت 6افرادجاں بحق

دوپہرکے وقت چارگھروں میں آتشزدگی ، بچوں سمیت 6افرادجاں بحق

13090467_1687433628178000_1647126092_n

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)سناواں کے علاقے میں چارگھروں میں آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سناواں کے علاقے میں ایک گھر میں دوپہر کے وقت شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ موجود دیگر تین گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دوخواتین اور چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہیں ۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top