Home / Uncategorized / دہشت گرد پاک بھارت سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتے ہیں ، حساس اداروں کا انتباہ
دہشت گرد پاک بھارت سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتے ہیں ، حساس اداروں کا انتباہ

دہشت گرد پاک بھارت سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتے ہیں ، حساس اداروں کا انتباہ

لاہور حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد پاک بھارت سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتے ہیں 

وفاقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بھارت اور پاکستان کی سرحد پر ممکنہ دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے ۔ قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی نے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک مراسلے میںخبردار کیا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک طالبان، فضل اللہ گروپ یوم آزادی کے موقع پر لاہورمیں واہگہ بارڈراور قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر فوجی پریڈ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم دو خود کش حملہ آوروں کو سرحد پر حملے کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔مراسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے انتہائی ہوشیار رہنے اور سخت حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 14 اگست کوپاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھی سخت حفاظتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں یوم آزادی کو واہگہ بارڈر پر ہونیوالے پریڈ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے لوگ لاہور آتے ہیں اور ہزاروں افراد اس موقع پر واہگہ بارڈر موجود ہوتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد کے قریب دیہات میں خفیہ اداروں کی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top