Home / Uncategorized / ”دی کپل شرما شو“ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں: سکرپٹ رائٹر دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار
”دی کپل شرما شو“ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں: سکرپٹ رائٹر دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار

”دی کپل شرما شو“ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں: سکرپٹ رائٹر دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار

ممبئی(نیوز ڈیسک) مشہور کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ کبھی اس کی رائلٹی پر جھگڑا شروع ہوجاتا ہے تو کبھی اس میں کسی کردار کو لے کر احتجاج شروع ہو جاتا ہے۔

اب یہ شو ایک اور مشکل کا شکار ہو گیا ہے۔ اس کے سکرپٹ رائٹر کو دو افرادکے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ”دی کپل شرما شو“ کے سکرپٹ رائٹر رام ابھیشیک سنگھ کو پولیس نے 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم رام ابھیشیک سنگھ 7 سال سے قتل کیس میں مفرور تھا جس کی گرفتاری پر پولیس نے 30 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا تاہم ملزم نام بدل کر ممبئی میں رہ رہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کامیڈی شو کے اہم حصہ نوجوت سنگھ سدھو کے شو چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top