Home / Uncategorized / ذوالفقار علی کی رحم کی اپیل مسترد: آج رات پھانسی دی جائے گی، انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی
ذوالفقار علی کی رحم کی اپیل مسترد: آج رات پھانسی دی جائے گی، انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی

ذوالفقار علی کی رحم کی اپیل مسترد: آج رات پھانسی دی جائے گی، انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں موت کی سزا پانے والے بدقسمت پاکستانی ذوالفقار علی کی رحم کی اپیل بھی مسترد ہو گئی ہے جس کے بعد اس کو دوسرے 13افراد کے ساتھ آج رات کو پھانسی دے دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پاکستانی نائب سفیر زاہد رضا نے بھی اس کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار کو آج پھانسی دی جائے گی۔ اس کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے پھانسی نہ دینے کے بارے میں یورپی یونین اور اقوم متحدہ کی اپیلیں بھی مسترد کر دی ہیں۔ ان قیدیوں کو پھانسی دینے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ناسا کمبنجن جزیرے میں ان کو پھانسی دی جائے گی جہاں 17ایمبولینسز بھی پہنچا دی گئی ہیں ۔ ان ایمبولینسز میں کفن بھی موجود ہیں۔

دوسری طرف لاہور میں ذوالفقار کے اہل خانہ اور شہریوں نے صدر اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی پھانسی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اس سلسلے میں سکھر، ملتان کراچی، سرگودھا اور دیگر شہروں میں جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ پاکستانی کو رہا کرایا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top