Home / Uncategorized / رات کے اندھیرے میں قبرستان میں بھوت پکڑنے کیلئے جانے والے لوگوں نے ایسا شرمناک منظر دیکھ لیا کہ اوسان خطا ہوگئے، قبروں کے درمیان بھوت کی بجائے۔۔۔
رات کے اندھیرے میں قبرستان میں بھوت پکڑنے کیلئے جانے والے لوگوں نے ایسا شرمناک منظر دیکھ لیا کہ اوسان خطا ہوگئے، قبروں کے درمیان بھوت کی بجائے۔۔۔

رات کے اندھیرے میں قبرستان میں بھوت پکڑنے کیلئے جانے والے لوگوں نے ایسا شرمناک منظر دیکھ لیا کہ اوسان خطا ہوگئے، قبروں کے درمیان بھوت کی بجائے۔۔۔

لندن (نیوز ڈیسک) بھوت پریت پر تحقیقات کرنے والوں کو اکثر خوفزدہ کردینے والے مناظر کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے لیکن برطانیہ کے ایک قدیم قبرستان میں بھوتوں کا تعاقب کرنے والے ماہرین کو رات کی تاریکی میں کچھ ایسا نظر آ گیا کہ بیچارے کانپ اٹھے۔
مائیک کوول کئی سال سے پیرا نارمل مظاہر فطرت پر تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے اخبار دی سن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یارک شائر کے علاقے سکل کوٹس میں واقع قدیم قبرستان کے متعلق کئی کہانیاں سننے کو ملی تھیں۔ یہ قبرستان 1840ءمیں قائم کیا گیا لیکن 1959ءکے بعد یہاں کوئی مردہ دفن نہیں کیا گیا۔ یہ انتہائی ویران اور خوفناک نظر آنے والا قبرستان ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں رات کے وقت اکثر عجیب و غریب ہیولے چلتے دکھائی دیتے ہیں اور خوفناک آوازیں آتی ہیں۔

مائیک ان معاملات کی تحقیق کرنے کے لئے اپنی ٹیم اور آلات لے کر رات کے وقت قبرستان پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے جب وہ گھنی جھاڑیوں کے درمیان احتیاط سے چل رہے تھے تو اچانک انہیں کسی کے کراہنے کی آوازیں آنے لگیں۔ وہ ڈرتے ڈرتے آواز کی سمت میں بڑھنے لگے۔ قبرستان سے کسی خاتون کے کراہنے کی آوازوں نے انہیں نہایت خوفزدہ کردیا تھا۔ مائیک کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد انہیں کچھ فاصلے پر وہ منظر دکھائی دیا کہ جسے وہ ساری عمر بھلا نہیں پائیں گے۔
خاردار جھاڑیوں کے درمیان قبروں کے عین اوپر ایک جوڑا برہنہ حالت میں فحش حرکات میں مصروف تھا، جبکہ ان کے اردگرد کچھ لوگ لائٹ ، کیمرہ اور ساﺅنڈ سسٹم لئے کھڑے تھے۔ ویران قبرستان میں رات کی تاریکی میں فحش فلم بنائی جارہی تھی اور ان بدبختوں کو زندہ انسان کی کوئی پرواہ تھی اور نہ مردوں کا کوئی احترام۔ مائیک کہتے ہیں کہ جیسے ہی خاتون کی نظر ان پر پڑی تو اس نے اپنے ساتھی مرد کو پرے دھکیلا اور اٹھ کر دوڑ لگادی۔ برہنہ مرد اور اس کے ساتھی بھی خاتون کے پیچھے ہی بھاگ کھڑے ہوئے۔
سکل کوٹس ایسوسی ایشن کی سربراہ لورنا واکر نے اس افسوسناک واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبرستان بہت قدیم اور متروک ہے، کوئی بھی شخص ڈرتا ہوا اس کا رخ نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ بے حیا لوگوں نے اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس جگہ کو اپنے غلیظ مقصد کے لئے استعمال کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top