Home / Uncategorized / راجہ ریاض جائیں تو کہاں جائیں ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پینا فلیکس بھی اکھاڑ پھینکے
راجہ ریاض جائیں تو کہاں جائیں ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پینا فلیکس بھی اکھاڑ پھینکے

راجہ ریاض جائیں تو کہاں جائیں ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پینا فلیکس بھی اکھاڑ پھینکے

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہشمندراجہ ریاض جائیں تو کہاں جائیں ۔پیپلز پارٹی سے اختلاف پر پارٹی چھوڑ ی تو پی پی کے جیالوں نے جشن منائے او ر مٹھائیاں بانٹیں جبکہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا سنتے ہی کھلاڑی مشتعل ہو گئے اور راجہ ریاض کی آمد کو روکنے کیلئے مظاہرے شروع کردیئے۔رہنماﺅں کی کوششوں کے باوجود کارکن راجہ ریاض کو خوش آمدید کہنے کو تیار نظر نہیں آتے اسی لئے فیصل آباد میں راجہ ریاض کے پی ٹی آئی سے منسلک بینرز اور پینا فلیکسزکو اکھاڑ پھینکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کا ایک گروپ راجہ ریاض کی پارٹی میں شمولیت کی حمایت جبکہ دوسراشدید مخالفت کررہا ہے۔فیصل آباد میں کل 20مئی کو ہونے والے جلسہ میں ایک روز قبل راجہ ریاض کے تحریک انصاف کے پنڈال کے ارد گرد لگے تمام فلیکسز اکھاڑ پھینکے۔

Comments are closed.

Scroll To Top