Home / Uncategorized / راحیل شریف اور ایرانی سفیر سے چوہدری نثار نے پاکستانی میڈیا کے بارے میں کیا کہا؟جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے
راحیل شریف اور ایرانی سفیر سے چوہدری نثار نے پاکستانی میڈیا کے بارے میں کیا کہا؟جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے

راحیل شریف اور ایرانی سفیر سے چوہدری نثار نے پاکستانی میڈیا کے بارے میں کیا کہا؟جان کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ایرانی سفیر کو ملاقات کے دوران بتایا کہ ہمارا میڈیا آزاد ہے حکومت کو بھی نہیں چھوڑتا اور اس سے بڑھ کر ہمارے کارٹونز بناتاہے صرف ملٹری کو نہیں چھیڑتا،یہی بات میں نے آرمی چیف سے بھی کہی ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان انتہائی مفید رہاہے ،پاکستان اور ایران برادر ملک ہیں ،ایرانی سفیر نے گزشتہ ملاقات میں مخصوص میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ ایران کے حوالے سے کچھ کارٹونز شائع کیے گئے ۔چوہدری نثا ر نے کہا کہ میں نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ ہمارا میڈیا آزاد ہے اور یہ ہمیں بھی نہیں چھوڑتا بلکہ اس سے بڑھ کر ہمارے کارٹونز بناتاہے لیکن صرف ملٹری کو نہیں چھیڑتا اور کیوں نہیں چھیڑتا یہ میں نے ایرانی سفیر کو بتایا ۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ انہوں نے گزشتہ روز آرمی چیف سے بھی ملاقات میں یہی بات کہ لیکن آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا میڈیا ہم پر بھی تنقید کرتاہے جس پر میں نے کہا کہ اس طرح نہیں کرتا جس طرح حکومت پر کرتاہے ۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top