Home / Uncategorized / رمضان المبارک کا چاند پید ا ہو گیا ہے : ماہرین فلکیات
رمضان المبارک کا چاند پید ا ہو گیا ہے : ماہرین فلکیات

رمضان المبارک کا چاند پید ا ہو گیا ہے : ماہرین فلکیات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین فلکیات  کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 1437ءہجری کا چاند پیدا ہو گیا ہے اور کل چاند نظر آنے کا قومی امکان ہےجس کے بعد پہلا روزہ بروز منگل کو ہو گا ۔

ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کا چاند آج صبح 7بجکر 59 منٹ پر پیدا ہوا جبکہ کل شام کو چاند کی عمر 35گھنٹے 46منٹ ہو گی ۔ کل شام سورج 7بجکر 20منٹ اور چاند 8بجکر 36منٹ پر غروب ہو گا ،سورج اور چاند کے غروب ہونے کا وقت 40منٹ ہونا چاہئیے جو 76منٹ ہو گا ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رویت کے وقت چاند کی عمر 19گھنٹے ہونی چاہئیے جو 35گھنٹے 46منٹ ہوگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کل ہونگے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top