Home / Uncategorized / رمضان المبارک کا چاند 6جون کو نظر آنے کا امکان، پہلا روزہ 7جون کو ہو گا
رمضان المبارک کا چاند 6جون کو نظر آنے کا امکان، پہلا روزہ 7جون کو ہو گا

رمضان المبارک کا چاند 6جون کو نظر آنے کا امکان، پہلا روزہ 7جون کو ہو گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک 1437ءہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس 6جون کو ہو گا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 6جون کو کراچی میں ہو گا اور ممکنہ طورپر 6جون کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1437ءہجری 7جون کو ہونے کے روشن امکانا ت ہیں کیونکہ چھ جون کی شام کو چاند کی عمر 35گھنٹے اور 46منٹ ہو گی جبکہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی وقت 76منٹ ہو گا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 6جون کو سورج 7بجکر 20منٹ پر غروب ہو گا جبکہ 5جون کو چاند 7بجکر 59منٹ پر پیدا ہو گا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top